ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی،طلبا کے دو گروہوں میں تصادم،مقدمات درج،کونسی دفعات شامل؟

Punjab university,fight,student groups
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار  خان)پنجاب یونیورسٹی میں طلباء کے 2 گروہوں میں تصادم اور کیمپس پل پر احتجاج کا معاملہ، مسلم ٹاؤن پولیس نے دو مختلف مقدمات درج کر لئے ۔
 پہلا مقدمہ پنجاب یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر عبید مسعود کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں توڑ پھوڑ کرنے، تشدد، ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں۔ مقدمہ 5 نامزد، 25 نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا۔

نامزد ملزمان میں اسد، معصوم ، رضوان، اسلم اور ساجد خان شامل ہیں۔ دوسرا مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن کے ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عظیم شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، سڑک بلاک کرنے، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں۔ دوسرا مقدمہ 10 نامزد، 25 نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا۔ نامزد ملزمان میں فاروق، یاسین، حبیب، سمیع اللہ، عامر خان، یاسر، عامر، یوسف، چراغ علی اور صلال شامل ہیں ۔