میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کیلئے بڑی خبر

27 May, 2022 | 09:41 PM

M .SAJID .KHAN

(جیند ریاض)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب میٹرک، مطالعہ پاکستان کے ملتوی ہونیوالے پیپرز کی نئی تاریخ کے متعلق تاحال فیصلہ نہ ہوسکا، اڑھائی لاکھ طالب علم پیپرز کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے کےباعث پریشان ہوگئے۔

میٹرک اور مطالعہ پاکستان کے پیپرز لاہور بورڈ کے تحت 25 مئی کو ہونے تھے، تاہم لانگ مارچ کی صورتحال کے پیش نظر پرچے منسوخ کردیے گئے تھے، لانگ مارچ کا معاملہ ختم ہونے کے باوجود ابھی تک نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق امتحان کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان ایک سے دو دن میں کرلیا جائے گا، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز مطالعہ پاکستان کا پرچہ لینے کے حوالے سے حتمی تاریخ کا فیصلہ کرے گی، بورڈ ذرائع کے مطابق امید ہے کہ مطالعہ پاکستان کا پیپر نہم جماعت کے پیپرز کے بعد لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز 10 مئی سے ہوچکا ہے، سالانہ امتحانات کے دوران کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امتحانی سنٹرز میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

سینٹرز کا وزٹ بھی کریں گے۔ وزٹ کی رپورٹ روزانہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی۔

مزیدخبریں