پنجاب یونیورسٹی نے 10طلبا کو معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟

27 May, 2022 | 08:01 PM

 عمیر نعیم : پنجاب یونیورسٹی میں تصادم کرنے والے طلبہ کو انتظامیہ نے بدامنی پھیلانے پر10طلبا کو معطل کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی، ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت جاری دوسری طرف طلبا کا گرفتارساتھیوں کی رہائی کیلئے احتجاج اور  نعرے بازی شروع ۔

پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم میں ملوث دس طلبہ کی شناخت کرلی گئی ، یونیورسٹی انتظامیہ نے جھگڑے میں ملوث دونوں تنظیموں سے پانچ پانچ طلبہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق تسلی بخش جواب نہ آنے کی صورت میں طلبہ کو معطل کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سےگزشتہ روز فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کی ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب پشتون طلبہ نے ساتھی طلبہ کی گرفتاری کے خلاف ریلی نکالی اور وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، طلبہ کے احتجاج کے باعث وی سی آفس کا مرکزی گیٹ آنے جانے کیلئے بند رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے سی سی پی او کو ذمہ داران کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزیدخبریں