اداکارہ سرہا،رابعہ کلثوم کا مشہور گانے'پسوڑی' پر دلکش ڈانس

27 May, 2022 | 09:28 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) اداکارہ سرہا اور رابعہ کلثوم کے ڈانس کی متعدد ویڈیوز یویٹوب پر موجود ہیں، سوشل میڈیا صارفین ان کے رقص کی تعریف کرتے بھی نظرآتے ہیں، دنوں کی ایک اور نئی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں وہ مشہور گانے' پسوڑی' ڈانس کررہی ہیں۔

سرہا اصغر اور رابعہ کلثوم سب کی مقبولیت کی وجہ ان کا ڈانس ہے جس کو دیکھنے والے بھی خاموش نہیں رہ پاتے، ان کا ہنر صرف اداکاری تک ہی محدود نہیں ہے،کوک سٹوڈیو میں گایا جانے والا گانا ' پسوڑی'نہ صرف پاکستان میں سنا گیا بلکہ سرحدوں کےپار بھی لوگوں کو مسحور کیا، نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ سرہا اصغر اور رابعہ کلثوم نے خوبصورت ڈانس کیا۔ 

سرہا اور رابعہ کلثوم کی پرفارمنس کو دیکھنے والے بھی دنگ رہے گئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، سرہا اوررابعہ کا ڈانس کا کافی شوق ہے اس لئے انہوں نے اپنے  ڈانسنگ اسٹوڈیو کا نام ڈانس گرافی سرہا ایکس ربیا رکھا ہے۔ علاوہ دونوں کو کئی ڈراموں میں اہم کرداروں میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں