ایل ڈی اے نے 11 پراپرٹیز مسمار کردیں

27 May, 2022 | 06:53 PM

درنایاب: ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نے نقشوں کے برعکس املاک کے استعمال پر 11 پراپرٹیز سربمہر کردیں۔

تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نے سپرٹ سکول بلاک ای ٹو واپڈا ٹاون کو سربمہر کردیا۔یونیک سکول ، میزان سکول ، سی اے اے سی سی اے اکیڈیمی، لرن ڈیجیٹل لرننگ ، کپس سکول سربمہر کردیا گیا ۔ 

علاوہ ازیں میریڈین سائنس اکیڈیمی ، الائیڈ سکول ، کون کورڈیا کالج ، القرا سکول ، اقرا تربیت الطفال کو سربمہر کردیا گیا۔ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ فور سدرہ تبسم نے کارروائی کی جبکہ انفورسمنٹ عملہ اور پولیس ہمراہ تھی ۔
 

مزیدخبریں