موسم گرما کی چھٹیوں کااعلان ہوتے ہی نئی مشکل کھڑی

27 May, 2022 | 06:20 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان، نجی سکولوں نے والدین سے چھٹیوں کی یکمشت فیس وصولی کے لئےواچر بھیجنا شروع کردیے۔

تفصیلات کےمطابق   موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی پرائیوٹ سکولوں نے والدین کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے، سکولوں نے چھٹیوں کی یکمشت فیس وصول کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد والدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو شکایت درج کرواسکیں گے، یکشمت فیس وصول کرنے والے سکولوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سکولوں کو عدالتی احکامات کے مطابق یکمشت فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں، سکولوں کو ایک ،ایک ماہ کرکے چھٹیوں کی فیس وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا  نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا،جس کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک سکول بند رہیں گے۔

نجی اور سرکاری سکولوں کو27 مئی سے اوقات کار دن گیارہ  بجے تک  کرنے کی ہدایت کی گئی، تعلیمی اداروں کے سربراہ ہوم ورک اور کتب فراہم کرنے کے ذمہ دار بھی ہوں گے۔

مزیدخبریں