حکومت نےمنکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دیدیا

27 May, 2022 | 04:38 PM

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے حکومت نے ' منکی پاکس' کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ  ' منکی پاکس' کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔ان رپورٹس کو مسترد کردیا کہ اس مرض کے کچھ کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس ایک متعدی بیماری ہے جو رواں ماہ مئی کے دوران یورپ میں سامنے آئی تھی اور متحدہ عرب امارات میں بھی اس کا کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔اس حوالے سےمتحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’ منکی پاکس‘ کا دائرہ بنیادی طور پر محدود رہتا ہے اور اس کا ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی کا امکان نہایت کم ہوتا ہے۔

حکام یہ بات منکی پاکس کے حوالے سے شروع کی گئی آگاہی مہم کے دوران کی۔اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ مملکت میں منکی پاکس سے متعلق وبائی صورتحال قابو میں ہے، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، روزانہ کی بنیاد پر اس کے کیسز کی اطلاع نہیں دی جائے گی جب بھی غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوگی تو آگاہ کیا جائےگا۔

مزیدخبریں