(عابد چوہدری)ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے دوران واردات خاتون کا زیادتی کا نشانہ بنا دیا،پولیس نے ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے دوران واردات خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے گن پوائنٹ پر خیمے میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور رقم چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے زیادتی کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت ارسلان اور باسط نام سے ہوئی ہے، ایس پی کینٹ کے مطابق دونوں ڈاکوؤں سے پسٹل، موٹر سائیکل اور رقم بھی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان کا کریمنیل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔