(ویب ڈیسک)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نےبھی برہمی کااظہارکردیا،کہتےہیں کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر بم گرایا، حکومت یا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے یا دیگر جگہوں پر سبسڈی فراہم کرے۔
تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے پرگڈزٹرانسپورٹرزبھی میدان میں آگئے،فیصلہ واپس نہ لینے پراحتجاج کی دھمکی دے دی،جنرل سیکریٹری کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن غلام آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت نے رات گئے عوام اور کاروباری طبقے پر پیٹرول بم گرایا۔
اگر پیٹرول مہنگا کرنا مجبوری تھی تو حکومت ٹائرز، آئل اور سپئیر پارٹس پر آر ڈی ختم کرکے سبسڈی فراہم کرے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ملک میں ٹرانسپورٹ کی لاگت بڑھ گئی ہے،،، ادویات، فوڈ آئٹمز اور خام مال کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔
حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے،سفری لاگت میں 30 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے کرایوں میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔