(سٹی42) پنجاب میں سیاسی کشمکش کے باعث جاری آئینی بحران ختم نہ ہو سکا، پنجاب کا بجٹ اجلاس خطرے میں پڑ گیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس نہ بلوانے پر مشاورت شروع کر دی ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ کا موقف ہے کہ پنجاب میں قائد ایوان کا انتخاب متنازعہ ہے، کابینہ بھی تشکیل نہیں دی جا سکی ہے،اس صورتحال میں پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس نہیں بلوایا جاسکتا۔
دوسری جانب رواں مالی سال 30 جون کو ختم ہو جائے گا، پنجاب اسمبلی سے بجٹ منظور کروانا لازمی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے لیے کم از کم ایک ہفتے کی کارروائی ضروری ہے۔