(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیابھی مہنگی ہوگئیں، دیگراشیاکی طرح آٹے کی قیمتوں کوبھی پر لگ گئے۔
تفصیلات کےمطابق مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پرایک اوروار،پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی آٹابھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی سرکاری قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
بیس کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ ہوگیا،دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورزکےریجنل اکاؤنٹس آفیسر کو قیمتوں کی تبدیلی کے لیے ذاتی طور پر وئیر ہاوسز کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز وئیر ہاوسز میں آٹے کے سٹاک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔