مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد منشیات بیورو این سی بی نے آریان خان کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ بھارت میڈیا کے مطابق ان پر ڈرگز خریدنے، رکھنے اور استعمال کرنے جیسے الزامات تھے۔
#BREAKING Narcotics Control Bureau gives clean chit to Aryan Khan in drugs-on-cruise case.#AryanKhan pic.twitter.com/RhBpJ7QbZD
— Live Law (@LiveLawIndia) May 27, 2022
مقدمے کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے کو تین ہفتے تک جیل میں رہنا پڑا، بالی ووڈ اداکار کے بیٹے 23 سالہ آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کو 2 اکتوبر 2021 کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔