ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا ای میل اور ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ای میل اور ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیے گئے ہیں، لہذاٰ اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظرانداز کر دیں۔
حماد اظہر کا Twitter Account اور Email ہیک کر کیا گیا ہے، لہذاٰ اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظرانداز کر دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 27, 2022
فواد چوہدری کی جانب سے ہیکنگ کے اعلان کے بعد سابق وزیر توانائی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر کوئی غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی اور حماد اظہر کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا آخری پیغام مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی تقریر تھی، جس میں وہ پیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ اضافے پر تنقید کر رہی ہیں۔
خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان میں اکاؤنٹس ہیک کیا گیا ہوا، اس سے قبل حال ہی میں پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیا گیا تھا۔