ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا سینیٹ سے 2 بڑے بلز منظور کروانے کا فیصلہ

حکومت کا سینیٹ سے 2 بڑے بلز منظور کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت  نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی دو بڑے بلز فوری منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد نیب ترمیمی بل اور انتخابات کا ترمیمی بل 2022آج سینیٹ اجلاس میں پیش ہونگے تاہم وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی بل پیش کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اتحاد کے سینیٹرز کو آج ایوان بالا میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ، حکومت کی جانب سے دونوں بلز آج ہی سینیٹ سے منظور کروائیں جائیں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 23 نکالی ایجنڈا بھی جاری کر دیا  جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔