دوسری شادی کرنے پر ماں بیٹی سے محروم

27 May, 2021 | 08:56 PM

(علی اکبر) سیشن  کورٹ  میں  بچی  حوالگی  کیس  کی  سماعت،  عدالت  نے  دوسری  شادی  کرنے  کی  بنیاد  پر  خاتون  کی  درخواست  خارج  کر دی،  بچی کو   والد  کے  پاس  رہنے  کا  حکم  دیدیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں ۱۱ سالہ بچی  کا حوالگی کیس ۔ ماں دوسری شادی کرنے کی وجہ سے اپنی بچی سے محروم ہو گئی۔ گلشن راوی کی رہائشی ساجدہ بی بی نے اپنی بیٹی کی حوالگی کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار ماں نے موقف اختیار کیا کہ سابقہ خاوند بارہ سال کی بچی کو چھین کر لے گیا، بچی سے ملنے نہیں دیتا، ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی، بچی اپنے والد رحمت اللہ کیساتھ عدالت میں پیش ہوئی،بچی کے والد ںے موقف اختیار کیا کہ سابقہ  بیوی نے دوسری شادی کر لی ہے،اب بچی کی نگہداشت نہیں کرسکتی،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماں کی درخواست کو خارج کردیا۔ اور بچی کو  والد کے پاس رہنے کا حکم جاری کردیا۔

مزیدخبریں