ڈی ایس پی کو احتجاج کرنے والی خاتون کا تھپڑ ۔۔ فوٹیج منظر عام پر آگئی

27 May, 2021 | 08:19 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(علی ساہی)آئی جی آفس کے باہر خاتون اور ڈی ایس پی کے درمیان ہاتھا پائی، خاتون نے ڈی ایس پی سیکیورٹی کو تھپڑ رسید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کے کیس میں انصاف کے لیے خاتون آئی جی آفس کے باہر احتجاج کر رہی تھی،سیکیورٹی اہلکاروں کے احتجاج سے منع کرنے پر ہاتھ پائی کا واقعہ پیش آئی ،خاتون کا کہناتھا کہ ڈی ایس پی نے پہلے مجھے دھکے دئیے جس پر میں نے تھپڑ مارا، واقعہ کے بعدلیڈی کانسٹبلز نے خاتون کو حراست میں لے لیا, دونوں پارٹیوں کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، پرانی انارکلی کےایس ایچ او کا کہناتھا کہ درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

قبل ازیں ایک ایساہی واقعہ آئی جی آفس کے باہر پیش آیا تھا، پولیس افسر نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر آئی جی پنجاب نے پولیس افسر کو عہدے سے ہٹادیاتھا،مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ 

افشاں لطیف کسی کیس میں انصاف کے لیے آئی جی آفس کے باہر احتجاج کر رہی تھی,سیکیورٹی اہلکاروں کے احتجاج سے منع کرنے پر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی , خاتون کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی نے پہلے مجھے دھکے دئیے جس پر میں نے تھپڑ مارا , لیڈی کانسٹیبلز نے خاتون کو حراست میں لے

  .لیااور بعدازاں چھوڑ دیا

ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ خاتون کے ساتھ ہاتھاپائی کرنے والے ڈی ایس پی کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں گے اس کا فیصلہ بعد میں کیاجائے، کیونکہ قانون کی کسی کتاب میں نہیں لکھا کہ کوئی مرد پولیس اہلکار کسی خاتون پرہاتھ اٹھائے فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ سائل خاتون سے جھگڑے کے وقت وہاں خاتون پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔

مزیدخبریں