(سٹی42)کورونا وائرس کے باعث نظام زندگی تبدل ہوکررہ گیا، کاروباری افراد اور طلبا کا بھی کافی نقصان ہوا،جس کی تلافی کے لئےپنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں بھی کم کردیں گئی ہیں
تفصیلات کے مطابق عالمگیر مہلک کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً ہر ملک کو متاثر کیا، خاص کر بڑی سپر پاور امریکہ میں لاکھوں افراد اس کا لقمہ اجل بنے،علاوہ ازیں کورونا سے بچاؤ کے لئے مختلف اقدامات لاک ڈاون کی شکل میں سامنےآئے، تیسری لہر پہلی دو سے کافی تیز ہے جس کے باعث پاکستان میں کاروباری مراکز، مارکیٹس، ریسٹورنٹس،بازار اور تعلیی اداروں کے لئے نئے اوقات کار مقرر کئے گئے جبکہ موسم گرما کی تعطیلات بھی پنجاب میں کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
مزید پڑھئے: تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟شفقت محمود نے بتایادیا
دوسری جانب محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کر دیں،اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کےتعلیمی ادارے ہونے والی 21 سے 31 اگست کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں ہیں،صوبہ کے گرم علاقوں کی تعطیلات میں 15 یوم کی کمی کی گئی ہے، ان علاقوں میں چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے یکم اگست تک جبکہ سرد علاقوں کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 22سے 31جولائی تک ہونگی ۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا،اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس بار بغیرامتحان کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیاجائے گا،تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے،جون کے تیسرے ہفتے سویں اور پھر بارہویں کے امتحانات ہوں گے۔
تمام کلاسوں کے امتحانات ایس اوپیزکے تحت ہوں گے،دسویں اوربارہویں کے طلبا بھی کتابیں اورنوٹس کھول کرتیاری شروع کردیں کیونکہ امتحانات کی تاریخ آگئی ہے،میٹرک اور انٹرکے پرچے 20 جون کے بعد شروع ہوں گے،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رزلٹ تاخیرکا شکارہواتوکالجزاورجامعات عبوری سرٹیفکیٹ پرداخلہ دیں گے،حکومت نے اس مرتبہ موسم گرما کی تعطیلات کوکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن چھٹیاں کب اور کتنی ہوں گی؟اس کو صوبوں کی صوابدیدی پرچھوڑدیا گیا ہے۔