نجی کمپنی کی جانب سے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے کٹس کا عطیہ

27 May, 2021 | 06:52 PM

Arslan Sheikh

بسام سلطان: جنرل ہسپتال کے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے نجی کمپنی کا ایک ہزار پی پی ای کٹس کا عطیہ، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد انس سے کٹس وصول کیں۔

سربراہ ایل جی ایچ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران مخیر حضرات کا تعاون فراموش نہیں کیا جا سکتا، مشکل میں حکومتی اقدامات کے علاوہ میڈیا اور سماجی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہورہی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہتری آرہی ہیں۔

پروفیسر الفرید ظفر کا مزید کہنا تھا کہ شہری حکومت کی مفت سہولت کا فائدہ اُٹھائیں اور ویکسی نیشن کروائیں۔ کمپنی اور انتظامیہ سے کورونا کٹس کی فراہمی پر اظہار تشکرکیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر بھی موجود تھے۔ 

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 540 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 81 اور 8 لاکھ  31 ہزار744 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے باعث اب تک  پنجاب میں 9 ہزار 899 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 966، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار9،اسلام آباد میں 751، گلگت بلتستان میں  107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں