بامسی بے کی شہادت؛ پاکستانی مداح غمزدہ

27 May, 2021 | 06:41 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ارطغرل غازی سے آغاز کرنے والے بامسی بے کا کردار کورلش عثمان میں اپنے اختتام کو پہنچا، گزشتہ شب سیریز کے دوسرے سیزن کی 60 ویں قسط نشر کی گئی جس میں بامسی بے کا انتقال ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ارطغرل کے وفادار ساتھی کی موت سے متعلق ٹوئٹر پر اب تک بامسی بے کے ہیش ٹیگ میں 13 ہزار سے زائد ٹوئٹ کیے جاچکے ہیں۔ایک صارف نے موت کے سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور لکھا کہ 7 سال بعد یہ واقعی چلے گئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بامسی بے کا کردار ایک وفادار دوست، عقلمند شخص، ایک سچا غازی اور ہر لحاظ سے مکمل مرد ہونے کی اعلیٰ مثال تھی، بامسی بے کا سفر اختتام کو پہنچا لیکن لوگ اب تک انہیں کھونے کیلئے تیار نہیں تھے۔

ایک اور صارف نے کہا آج رات ہم سب سے بہترین اور مثالی کردار کو الوداع کہتے ہیں جب کہ دیگر صارفین نے بھی اس کردار کے ختم ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں