28 نامعلوم ا لاشیں مردہ خانے منتقل

27 May, 2021 | 06:18 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے اٹھائیس نامعلوم افراد کی لاشیں مردہ خانے منتق کی گئیں، شہر سے ملنے والی اٹھائیس لاشوں کن کی ہیں،پولیس شناخت کر سکی نہ محرکات کا تعین ہو سکا۔
 تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف مقامات سے ایک ماہ کے دوران اٹھائیس نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہوئیں جنھیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانوں میں منتقل کردیا گیا،شہر سے ملنے والی ستائیس لاشیں کن کی، پولیس شناخت کرسکی نہ محرکات کا تعین ہوسکا اور نہ ہی ابھی تک پوسٹمارٹم کیا جا سکا ہے ۔

کوٹ لکھپت سے پینتیس سالہ نامعلوم خاتون کی بھی لاش مردہ خانے منتقل کی گئی، پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کے مطابق تمام افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں ، بیس نامعلوم لاشیں میو ہسپتال، سات جنرل ہسپتال اور ایک نامعلوم شخص کی لاش جنرل ہسپتال منتقل کی گئی، مگر تاحال کسی بھی نامعلوم لاش کو پوسٹمارٹم مکمل نہیں کیا جا سکا، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں