لاہورلاری اڈا ایریا میں افسوسناک واقعہ

27 May, 2021 | 05:53 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی) زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان تیز رفتار قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے،لاری اڈا میں تیز رفتار ٹرک نے شہری کو کچل دیا،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
 پولیس کے مطابق لاری اڈا کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے شہری کو کچل دیا ،جس کے باعث شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے لاش مردہ خانے منتقل کردی،پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے، ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے،افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا،صوبائی دارالحکومت میں آج ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثہ میں پھر کسی گھر کا چراغ گل ہوگیا۔

بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہوجاتے ہیں، ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں