ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کے محافظوں کو سکیورٹی کے مسائل درپیش

عوام کے محافظوں کو سکیورٹی کے مسائل درپیش
کیپشن: Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے باوجود 10 ہزار کانسٹیبلز کی قلت برقرار، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کانسٹیبلز کی 1 لاکھ 39 ہزار منظور سیٹوں پر 1 لاکھ 29 ہزار کانسٹیبلز تعینات ہیں، گزشتہ سال 5 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا جبکہ 5300 کی بھرتی انڈر پراسس ہے۔

پنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبلز کی کمی کے باعث آپریشنز وسیکیورٹی معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل 1لاکھ 29ہزار کانسٹیبلز تعینات ہیں جبکہ 10 ہزار مزید کانسٹیبلز کی ضرورت ہے۔ 5300 اہلکاروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ پنجاب بھر میں ہرسال 48سو سے 5 ہزار کے قریب کانسٹیبلز کی سیٹیں خالی ہوتی ہیں۔ 3ہزار سے 35سو ریٹائرڈ، 1ہزار سے 12سو کے قریب کی ترقیاں جبکہ 5سو کے لگ بھگ نوکری چھوڑ جاتے ہیں۔

ہرسال بڑے پیمانے پر سیٹیں خالی ہونے کے باوجود بھرتیاں نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کمی کا سامنا رہتا ہے، کمی پوری کرنے کیلئے 5 ہزار مزید اہلکاروں کی بھرتی کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی گئی ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال 10ہزار بھرتی کی اجازت دی گئی تھی۔