مچھلی کے شکار پر پابندی لگ گئی

27 May, 2021 | 03:10 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعدیہ خان) محکمہ ماہی پروری نے جون سے 31 اگست تک مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی،دریائی پانیوں، جھیلوں اور نہری پانیوں میں مچھلی کا شکار جرم قرار، ڈی جی فشریز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں مچھلی کے شکار پر تین ماہ کیلئے صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر پابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ ماہی پروری کا کہنا ہے کہ جون سے اگست تک مچھلیوں کی افزائش اور انڈے دینے کے ایام ہوتے ہیں، تین ماہ کے دوران غیر قانونی شکار سے پیدوار متاثر ہوتی ہے۔

  محکمہ ماہی پروری نے شکار روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جبکہ ٹیموں کی کارکردگی جانچنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 ڈی جی فشریز کے مطابق جون سے 30 اگست تک سرکاری پانیوں میں شکار کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائیاں ہونگی، جرمانے اور مقدمات درج ہونگے، کارروائیوں کیلئے متعلقہ پولیس کی معاونت بھی لی جائے گی۔

مزیدخبریں