ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی ساتذہ کی ڈگریاں چیک ہوں گی

PU teachers degrees will be verified
کیپشن: PU teachers degrees will be verified
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب یونیورسٹی میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق  کرائی جائےگی،پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو 30 یوم میں ایچ ای سی سے اسناد کی تصدیق کرانےکےاحکامات جاری کر دیئے۔

 تفصیلات کےمطابق  پنجاب یونیورسٹی  کی جانب سےنئےبھرتی ہونے والے اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کافیصلہ کیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کو ایچ ای سی سے اسناد کی تصدیق کرانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔یکم جنوری 2018 سےتعینات ہونے والے تمام اساتذہ تمام تعلیمی اسناد کی تصدیق کرائیں گے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق اساتذہ اسناد کی تصدیق کے لئے متعلقہ بورڈز اور یونیورسٹیز میں فوری رابطہ کریں،غیر ملکی یونیورسٹیز سے ڈگریوں کے حامل اساتذہ ایچ ای سی سے ایکویلینس بھی حاصل کریں،اساتذہ 30 یوم کے دوران اسناد کی اصل تصدیق جمع کرائیں گے۔