باغوں کے شہر سے یتیموں جیسا سلوک کرنے کی تیاری کرلی گئی

27 May, 2021 | 12:45 PM

Arslan Sheikh

علی رامے: تبدیلی سرکار نے لاہور کے ڈسٹرک پیکج کو کٹ لگا دیا، نئے مالی سال میں لاہور کا 21 ارب روپے کا پیکج کم کرکے 7 ارب 80 کروڑ روپے کردیا گیا۔
ایوان وزیر اعلیٰ نے لاہور کا ڈسٹرک پیکج اب 7 ارب 80 کروڑ روپے تک محدود کردیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں عوامی فلاح کے منصوبوں کے لئے ڈسٹرک پیکج لاہور کے لئے ضلع انتظامیہ نے 21 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔یہ بجٹ براہ راست حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو دیا جانا تھا، جس سے عوامی فلاح کی سکیموں  کی تکمیل ہونا تھی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرک پیکج میں ہر حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے کو نئے مالی سال میں فی کس 60 کروڑ روپے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ملیں گے۔ ٹکٹ ہولڈر ایم این ایز کے لئے فی کس 9 کروڑ 10 لاکھ روپے نئے بجٹ میں شامل کیے جائیں گے۔جس میں ایم این اے  ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری اور جمشید اقبال چیمہ شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹکٹ ہولڈر ایم پی ایز کو فی کس 2 کروڑ 50 لاکھ روپے حلقے کے ملیں گے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ لاہور کے دیگر منصوبوں سے ہٹ کر ہے جبکہ دوسرے منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کرنے کی ابھی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ 

مزیدخبریں