سٹی 42: ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد لاہور میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ نے ٹویٹر پر افسوسناک خبر سے آگاہ کیا، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ میرے والد مہدی الیاس اختر آج صبح 5:30 بجے انتقال کرگئے ہیں،ساتھ ہی انہوں اپنے والد کیلئے مغفرت کی دعا کی اپیل بھی کی، ان کے والد شوگر کے مریض اور چند ہفتوں سے شدید بیمار تھے، آج سہہ پہر تدفین سرگودہا کے قریب آبائی گاؤں چک 75 جنوبی میں کی جائے گی۔