عثمان علیم: لاہور سمیت پنجاب بھر کے قبرستانوں کی حالت زاربہتر بنانے کا فیصلہ، شہر خاموشاں اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کی تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہر خاموشیاں اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کی تیاری کی ہے۔ ایکٹ میں تبدیلی کرکے پنجاب بھر کے قبرستانوں کی دیکھ بھال شہر خاموشاں اتھارٹی کو دی جائیں گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ شہر خاموشاں اتھارٹی نہ صرف نئے ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کرے گی بلکہ موجودہ خستہ حال کی دیکھ بھال بھی کرے گی۔
قبرستانوں کی دیکھ بھال کی زمہ داری لوکل گورنمنٹ کی ہے مگر دائرہ کار وسیع کرنے سے اختیارات اتھارٹی کو دیے جائیں گے ۔ زرائع اتھارٹی نہ صرف ماڈل بلکہ دیگر قبرستانوں میں صفائی، باؤنڈری وال، پینے کے پانی کی فراہمی، شجرکاری سمیت دیگر انتظامات کو سپروائز کرے گی۔ زرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہر خاموشاں اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مقصد تمام قبرستانوں میں یکساں سہولیات کی فراہمی کرنا ہے۔