ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے لیےبڑی خوشخبری

Teachers retirement Directory
کیپشن: Teachers retirement Directory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی آن لائن"ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری"مرتب کرنے کا فیصلہ،ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری مرتب ہونے سے اساتذہ کو بغیر کسی رکاوٹ کے گھر بیٹھےپنشن  ،گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ جاری کردی جائیں گی۔
 تفصیلات کےمطابق  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری مرتب کرنے کا فیصلہ،ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری آن لائن مرتب کیجائے گی۔ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری میں 20 سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا رکھاجائے گا۔آن لائن ڈائریکٹری مرتب ہونے سے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ پر کوئی دستاویزات جمع نہیں کروانا ہونگے۔اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر انھیں صرف درخواست دینے پرپنشن ،گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ جاری کردی جائے گی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ فیصلہ سے لاہورسمیت پنجاب بھر کے لاکھوں اساتذہ مستفید ہوں گے۔ سکول ایجوکیشن کا تمام اتھارٹیز کو 10 روز میں بیس سال مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔