سورج آگ برسانےلگا ۔۔۔۔

27 May, 2021 | 02:09 PM

Ibrar Ahmad
Read more!

سٹی42:لاہور میں صبح سویرے ہی سورج آگ برسانے لگا، رواں سیزن کا گرم ترین دن  رہنے کاامکان جبکہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے

لاہور میں گرمی نے اپنا رنگ دکھا دیا، مئی کا اختتام گرم موسم کیساتھ ہوگا ۔آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 41 ریکارڈ کیا گیاجبکہ رات کے اوقات میں بھی موسم گرم رہےگا۔ ماہر فلکیات کے مطابق آج سورج زمین کے قریب ترین رہا ،جس کی وجہ سے فضا اور زمین کی تپش بڑھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آنیوالے دنوں میں گرمی مزید بڑھے گی، درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔گرمی سے شہریوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین اور غذائی ماہرین نے شہریوں کو گرمی سے بچنے کیلئےاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیساتھ ساتھ خوراک میں پھلوں کے استعمال کی ہدایات کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے وسط میں بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور کا رخ کرےگا۔

دوسری جانب لاہور شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 162 ریکارڈ جبکہ لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے.کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 173، ایمپریس روڈ گڑھی شاہو میں 162، لمز یونیورسٹی ڈیفنس میں 158، مراتب علی روڈ گلبرگ  میں153،عسکری ہائٹس میں 153،عسکری ٹین میں151، ایف سی کالج میں 145، فیز 8 ڈیفنس میں136 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 133  ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں