کوئنز روڈ (عرفان ملک) شہر میں 40 قتل اجرتی قاتلوں سے کروانے کا انکشاف، پولیس نے انڈر ورلڈ کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر جیلوں میں ڈالا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے انڈر ورلڈ اوران کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا، شہر میں چالیس سے زائد اندھے قتلوں میں کرائے کے قاتل استعمال ہوئے اور تمام اجرتی قاتلوں کو بیرون ممالک میں بیٹھے جرائم پیشہ افراد نے استعمال کیا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق شہر میں موجود جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی گئی ہیں،جبکہ بیرون ممالک فرار ہونے والے جرائم پیشہ افراد کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے لیے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔