ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے والے کی شامت آگئی

27 May, 2021 | 09:30 AM

Imran Fayyaz

 (حسن خالد)بادامی باغ سے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا  ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران  ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالےعظیم نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی موٹر وے ایم 3 پر کار سوار کو خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرتے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بھاری جرمانہ کیا گیا تھا۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ملتان موٹروے پر کار سوار ساتھیوں کے ساتھ خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اپنے ساتھیوں سمیت ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہا تھا۔   ٹک ٹاکر پر  لاپرواہ ڈرائیونگ، لائسنس نہ ہونے، لین کی خلاف ورزی اور ٹریفک میں خلل پرجرمانہ کیا گیا تھا۔

 ایک اور واقعے میں پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے  ڈیفنس اے سے6 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا ہے ملزم طاہر جمیل بوگس چیک کے مقدمات میں مفرور تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف ڈیفنس اے، جنوبی چھاؤنی اور گلبرگ میں مقدمات درج تھے ملزم کو ڈیفنس اے سے گرفتار کیا گیا اور  مزید تحقیقات کے لئے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں