(سٹی42)بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کی منفرد اداکاری نے ان کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ کیا، یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی فلمی دنیا میں ایک کامیاب کردار ادا کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سنیل شیٹھی آبدیدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسڑی کے مشہور ومعروف اداکار جنہوں نے اپنے فلمی دنیا کے کیریئر سے ہی کامیابیاں سمیٹنا شروع کیں اور دیکھتے ہی ایک سپرسٹار بن گئے،بھارت اداکار نے متعدد بہترین فلمیں کیں جن کو آج بھی ان کے چاہنے والے شوق سے دیکھتے ہیں، اداکار کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے ماضی کو یاد کرتے اور ماضی کی سپر ہٹ فلم'بارڈر' کے مشہور گانے’سندیسے آتے ہیں‘کو سن کر رونے لگے گئے۔
اداکار سنیل شیٹھی مشہور رئیلٹی شو ‘سپر ڈانسر’ چیپٹر 4 میں بطور جج شریک ہوئے جہاں ان کی فلموں کی متعدد گانوں پر شو میں حصہ لینے والے ڈانسرز نے رقص کیا اور ان کو خوب محظوظ کیا،اسی پروگرام کا کلپ شوسل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے، وائرل ہونے والے اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنیل شیٹھی گیت ‘سندیسے آتے ہیں’ پر رقص کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
سنیل شیٹھی گانا سننے کے بعدرو پڑے جبکہ ان کی ساتھی اداکارہ شلپا سیٹھی اور دیگر لوگ بھی افسردہ ہوگئے،گانے کے ختم ہونے پرججز اور شو میں شریک لوگوں نےاس گانے پر پرفارم کرنے والے بچے کوکھڑے ہوکرسیلوٹ بھی کیا اور ڈانس کی تعریف کی۔
View this post on Instagram