(قیصر کھوکھر) طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے سینئر بیوروکریٹ خالد شیر دل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر بیوروکریٹ خالد شیر دل کی نماز جنازہ میں وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، ایم این اے علی پرویز ملک ،ایم پی اےخواجہ عمران نذیر،کیپٹن (ر)محمد محمود، لیگی رہنماخواجہ احمد حسان،ندیم محبوب،صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت،ڈی سی لاہوردانش افضال،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، اخلاق تارڑ، محسن گورائیہ، ناصرمحمود کھوسہ،لیگی رہنماکرنل(ر)مبشرجاوید، سی سی پی او ذوالفقار حمید، زاہد اختر زمان،عرفان میمن، ڈاکٹرمحمد شعیب اکبر، میجر(ر)اعظم سلیمان خان، مسعود مختار،،طلحہ برکی،فرید تارڑ، نبیل احمد اعوان،غلام صغیرشاہد، شاہدعادل سمیت پولیس افسران،سیاسی وسماجی شخصیات اوردیگرنےشرکت کی۔
دوسری جانب کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے چار افراد کی لاشیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم کی شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے چار افراد کی لاشیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم کی شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ شناخت کردہ افراد میں سرور روڈ لاہور کینٹ کی وحیدہ رحمان، کھاریاں کینٹ کے محمد عطا اللہ ، گلشن جوہر کراچی کے زین العارف اور کلفٹن کراچی کی یاسمین اکبانی شامل ہیں۔
ادھر پوسٹل کالونی یوسی 216 میں امیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان بلوچ کے اعزاز میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام،تقریب کے اختتام پر پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
پوسٹل کالونی وحدت کالونی میں منعقدہ تقریب کا اہتمام حافظ عمر کھوکھر کی جانب سے کیا گیا ،تقریب میں محسن بشیر ، حافظ رضوان ،رانا اظہر ، امجد صدیق ، شکیل کھوکھر ، عاصم چغتائی ، عامر وحید ، سیف الرحمن ، توقیر ، انور ، کلام اللہ ، محمد احمد ، محمد ابوبکر ، مولان طیب نے شرکت کی، احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ہوسٹل ملازمین کی گھر گھر پینشن پہنچانے کے اقدام کو سراہا گیا ،،تقریب کے اختتام پر پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔