(زاہد چوہدری) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کے ہمراہ سروسز ہسپتال کے کورونا آئی سی یو کا دورہ،کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے شعبہ سائیکاٹری کے سربراہ پروفیسر آفتاب آصف کی عیادت کی۔
کنگ ایڈو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کے ہمراہ سروسز ہسپتال کے کوویڈ آئی سی یو میں زیرعلاج کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سکائٹری پروفیسر آفتاب آصف کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروفیسر آفتاب آصف کو چند روز پہلے کورونا لاحق ہونے پر تشویش ناک حالت میں سروسز ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ان کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلزصف اول کے سپاہی ہیں اور بھرپور جذبے کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے سمز میں قائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے کورونا آئی سی یو اور وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کوویڈ آئی سی یو میں مریضوں کو تمام تر سہولیات میسر ہیں اور تمام مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔