ندیم افضل چن کے بھائی کے گھر چوری

27 May, 2020 | 08:02 PM

Malik Sultan Awan

(عابد چوہدری) پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن کے بھائی ایم پی اے گلریز افضل چن کے گھر سے چور قیمتی ملبوسات چرا کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملازم زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

`پولیس کے مطابق چوری کی واردات ان کی رہائش گاہ جوہر ٹاون میں ہوئی ۔ جہاں چور گھر کے تالے توڑ کرداخل ہوئے اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ گلریز افضل چن اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقہ گئے تھے جبکہ نواب ٹاؤن پولیس نے گلریز افضل چن کے ملازم زین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گھر میں صرف ملازم رہتا تھا اور گھر سے قیمتی ملبوسات ہی چوری ہوئے ہیں۔

دوران ڈیوٹی موبائل رکھنے پر پابندی کے معاملے پر سی ٹی او نے ای چلاننگ والے سیکٹرز میں وارڈنز کو موبائل رکھنے کی اجازت دے دی، چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کی جانب سےٹریفک وارڈنز پر دوران ڈیوٹی موبائل فون کےاستعمال پر پابندی لگائی گئی تھی،،اب ای چلاننگ شروع ہونے کے بعد سی ٹی او نے ای چلان کرنے والے سیکٹرز کےچلاننگ آفیسرز کو موبائل فون رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیزکو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چلاننگ افسر کےعلاوہ وارڈنز کو اجازت نہیں دی گئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل،کانسٹیبلزاور ڈرائیورز بھی دوران ڈیوٹی موبائل فون نہیں رکھ سکتے، دوران ڈیوٹی صرف ای چالان کی ویریفکیشن کے لیے موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں