ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی ری اسٹرکچرنگ جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل

ایچ ای سی ری اسٹرکچرنگ جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ری اسٹرکچرنگ کیوں کی گئی؟ ری اسٹرکچرنگ کا کیا فائدہ ہوا؟ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے جانچنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور محکمہ خزانہ نے ری اسٹرکچرنگ پر سخت اعتراضات اٹھائے تھے۔


 تفصیلات کے مطابق  سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال نے محکمہ خزانہ اور ایس اینڈ جی اے ڈی سے منظوری لئے بغیر ہائر ایجوکیشن میں افسران کی منظور شدہ تعداد سے بڑھ کر افسران تعینات کر دئیے تھے،  محکمہ کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر منظور شدہ کوٹے سے بڑھ کر 33 کالج ٹیچرز کو سیکشن افسران اور ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیا گیا.

سیکشن افسران کی 22 منظور شدہ سیٹوں پر 41 افسران تعینات کئے گئے  جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور محکمہ خزانہ نے شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے رولز کی خلاف ورزی قرار دیا تھا،  محکمہ خزانہ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے اعتراض پر موجودہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ری اسٹرکچرنگ کا جائزہ لینے کے لئے محکمانہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے .

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر شاہدہ فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری طلحہ حسین فیصل، ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد خان،، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن علی رضا رضوی اور سیکشن افسر ایڈمن میاں اظہر صدیق کمیٹی کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں، کمیٹی اپنی رپورٹ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ذوالفقار گھمن کو جمع کرائے گی۔

دوسری جانب سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت ایچ ای سی کے ماتحت یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے اساتذہ کرام کی تقرری ،تنخواہ ، سروس سٹرکچر، پرموشن،انکریمنٹ جیسے اہم معاملات میں دو متوازی نظام چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ایچ ای سی کی پر فارمنس متاثرہورہی ہے۔


واضح رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کا قیام 2002ء میں عمل میں آیا اور ڈاکٹر عطاء الرحمن اس کے پہلے چیئرمین تھے۔ اس ادارے کے بنیادی مقاصد میں اعلیٰ تعلیم کی کوالٹی بہتر بنایا، تعلیم کے شعبے میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا فروغ، اکتسابی عمل میں اور تحقیق کے شعبوں میں Excellenceکا حصول، قیادت سازی، مینجمنٹ اینڈ گورننس اور فریکل اینڈ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے اہداف شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer