ماسک پہنے ڈاکوئوں نے دکان کا صفایا کردیا

27 May, 2020 | 04:02 PM

Azhar Thiraj

عرفان ملک: لاہور شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، ساندہ میں فیس ماسک پہنے ڈاکو موبائل شاپ کو لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں اور اب کورونا سے بچنے والا فیس ماسک ڈاکوئوں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ ساندہ کے علاقے میں منگل کے روز ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے مناظر عکس بند کر لیے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ فیس ماسک پہنے تین ڈاکوئوں نے رانا موبائل شاپ پر واردات کی۔

ڈاکوئوں نے دکاندار اور گاہکوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹا ، دکان سے ڈاکو چار لاکھ ساٹھ ہزار نقدی اور چوبیس موبائل لوٹ کر فرار ہوئے ،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک ڈاکوئوں کی شناخت فیس ماسک کی وجہ سے نہیں ہو پائی۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1231ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 59850 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 380 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 42، اسلام آباد 18، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا ہے،اب اس لاک ڈائون میں نرمی لائی گئی ہے لیکن پولیس پھر بھی مصروف ہے،پولیس کو ملزموں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے  کیونکہ ہر بندے نے تو ماسک لگایا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں