"اپوزیشن رہنماؤں نے قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی"

27 May, 2020 | 12:10 PM

Sughra Afzal

مال روڈ (قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر اکٹھی ہونے والی اپوزیشن نے قومی مفادات کو زک پہنچائی، آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ بھی روکنا ہے اور لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے، حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئےموثر اور جامع حکمت عملی اپنائی، وزیراعظم عمران خان نے وقت ضائع کیے بغیر مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے، تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں، اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کے باوجود قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی، اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا وباء پر زبانی جمع خرچ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چاند رات اورعید پر بازاروں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، عوام کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کورونا کےخلاف حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں ہی شہریوں اور ان کے پیاروں کی حفاظت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سماجی فاصلے برقرار رکھیں کیونکہ آج کا وقتی فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا، احتیاط، حفاظتی تدابیر اور حکومتی اقدامات پر عملدرآمد سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، ہمارا ہر قدم اپنے عوام کے لیے ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید پر کورونا مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کے لمحات ہسپتال میں گزارنے والے ہیلتھ پروفیشنلز قابل تحسین ہیں، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی محنت اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہزاروں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، عید کے لمحات ہسپتالوں میں گزارنے والے ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے محسن ہیں اور ان مشکل لمحات میں ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قصور کے علاقے میں حافظ قرآن طالبعلم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ واقعہ میں ملوث گرفتار ملزم قانون کے تحت عبرتناک سزا کا حق دار ہے، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کاعمل جلد مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیاجائے۔

 

مزیدخبریں