کوئنزروڈ (عرفان ملک)عید پرخالی سڑکیں، تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث عید کے دو روز میں452 حادثات رونما ہوئے۔ حادثات کے بعد400 سے زائد افراد زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچے۔
عید کے ایام میں صوبے بھر میں سب سے زیادہ حادثات لاہور میں پیش آئے جن کی تعداد چار سو باون رہی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کے باعث گاڑی اور موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا سبب بنے جن کی وجہ سے حادثات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق عید کے پہلے دو روز میں مجموعی طور پر پنجاب بھر میں اٹھائیس سو 25 حادثات رونما ہوئے، جن میں چالیس افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد عمر بھر کے لیے اپاہج ہوئے۔
دوسری جان اچھرا میں تیز رفتار کار نے مور سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو نہیں پکڑ سکی تاہم مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔عید کے روز اچھرہ کے رہائشی محمد نعیم اپنی اہلیہ کرن نعیم کیساتھ موٹر سائیکل پر عزیز واقارب سے ملنے کیلئے جا رہا تھا اسی دوران ایک تیز رفتار سفید رنگ کی گاڑی کرتب دکھاتی ہوئی وہاں سے گزری اورموٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔
محمد نعیم کی اہلیہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ محمد نعیم شدید زخمی ہو گیا۔علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے حادثے کے مناظر بھی عکسبند کر لیے لیکن پولیس تاحال گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار نہیں کر سکی۔
علاوہ ازیں ریلوے پھاٹک بند ہونے سے گاڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، 3 افراد موقع پر جاںبحق ایک شدید زخمی ہوگیا، زرائع کے مطابق پتوکی لنڈا پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی، کار میں سوار 4 افراد میں سے 3 موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔