( عمر اسلم ) یوم تکبیر کی تقریب کے حوالے سے مسلم لیگ ( ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس، صدر مسلم لیگ ( ن) لاہور پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر کی تقریب میں میاں نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
یوم تکبیر کی تقریب کے حوالے سے صدر مسلم لیگ ( ن) لاہور پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ پرویز ملک کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا یوم تکبیر کی تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ( ن) مریم نواز، حمزہ شہبازشریف کارکنان سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ افطار ڈنر سے خوفزدہ حکومت سیمینار کی اجازت بھی نہیں دیتی۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی تقریب میں لیگی رہنماؤں نے یوم تکبیر کی تقریب کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی دیں.
تقریب میں لیگی رہنمار مضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ، کرنل (ر) مبشرجاوید، سواتی خان، میاں محمد سلیم، مہرمحمود، میاں طارق، ملک عرفان شفیع کھوکھر، راؤ شہاب الدین، میاں عثمان، چودھری عدنان علی، رانا احسن شرافت، سعدیہ تیمور، حنا پرویز بٹ،رابعہ فاروقی، سلمیٰ بٹ سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔