( فخر امام ) تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود والٹن روڈ پر والدین سے رنجش پر چچا نے 15 سالہ بھتیجی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو پیٹ پر گولی مار کر زخمی کر لیا۔
والٹن روڈ پر چچا نے بھتیجی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اصرا نامی 15 سالہ بچی کو سر پر گولی ماری، ملزم کی بچی کی والدہ سے رنجش تھی، ملزم کاشف نے اپنے پیٹ پر گولی مار کر خود کو بھی شدید ذخمی کر لیا۔
زخمی ملزم کاشف کو جنرل ہسپتال متنقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔