ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو تبدیل کردیا گیا

 ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو تبدیل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو تبدیل کردیا گیا، عثمان معظم نئے ڈی جی تعینات، حکومت پنجاب نے گریڈ 19 کے افسر عثمان معظم کو فوری طور پر ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے عثمان معظم کو حکم دیا ہے کہ وہ آج ہی فوری طور پر ڈی جی ایل ڈی اے کا چارج سنبھال کر کام شروع کریں۔ عثمان معظم کا تعلق ڈی ایم جی کے 29 ویں کامن سے ہے.

اس سے قبل ڈی سی خانیوال، سپیشل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ بلوچستان، ڈسٹرکٹ کلکٹر اوکاڑہ اور شیخوپورہ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عثمان معظم نے سول انجیئر اور پبلک ایڈمنسٹرئیشن میں ایم اے سنگاپور سے کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے بہنوئی بھی ہیں۔