(سٹی42) چین کے نائب صدر وانگ کشان آج لاہور آئیں گے،دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی اعتماد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے نائب صدر وانگ کشان آج لاہور آئیں گے، چینی نائب صدر گورنر چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بُزدار سے ملاقات کریں گے،،دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی اعتماد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر پاک چین دوستی کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیے گئے جبکہ رنگ روڈ اتھارٹی رنگ روڈ اور سروس روڈ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم شاہراہوں کو آج دوپہر ساڑھے3 سے شام 6بجے تک بند رکھا جائے گا جبکہ 28مئی کو صبح 8بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک بند رہے گی، ائیرپورٹ جانے والوں کو بندش کے اوقات سے قبل یا بعد میں سفر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب ان کا استقبال کریں گےاور گورنر پنجاب ان کے عزازا میں ضیافت دیں گے۔