عبدالعلیم خان کے عدالت پیش نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

27 May, 2019 | 12:02 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) نیب عدالت میں سابق سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی پیشی کی تاریخ پر وہ عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےرہنمااورسابق سینیئرصوبائی وزیرعبدالعلیم خان کےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس کی سماعت آج ہوگی، عبدالعلیم خان عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہونے کی وجہ سے نیب عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے، عبدالعلیم خان کی جگہ پی ٹی آئی کے رہنماشعیب صدیقی ا ورعبدالعلیم خان کے وکیل ہی نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ عبدالعلیم خان کےپیش نہ ہونےکےباوجود جوڈیشل کمپلیکس جانیوالی سڑک بند کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے کنٹینرز، خاردارتاریں لگاکر سڑک کوایک طرف سے بند کردیا، راستے بند ہونے پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایم اے اوکالج سےلیکرسیکرٹریٹ تک راستے کوبند کردیاگیا ہے۔

مزیدخبریں