حضرت علیؑ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

27 May, 2019 | 11:04 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، لاہور کا قدیمی مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو کہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر احتتام پذیر ہوگا۔

جو کعبہ میں ہوا پیدا، شہادت پائی مسجد میں،نہیں کوئی بجز شیر خداؑ دنیائے خالق میں

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے,عزاداروں کی نوحہ خوانی، گریہ زاری، ماتم داری، "یاعلیؑ یاعلیؑ" کی صدائیں فضاء میں گونج رہی ہیں،لاہور کا قدیمی مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو کہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر احتتام پذیر ہوگا، یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کے اطراف کا ٹریفک پلان بھی مرتب کردیاگیا ہے،متبادل راستوں پر ٹریفک رواں دواں ،اضافی نفری تعینات کی گئی۔

سی ٹی او لیاقت ملک نے کی ایمبولینسوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلئیر رکھنے کی ہدایت ہے، شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، جلوس کے شرکاء کی گاڑیوں کیلئے 5 پارکنگ مقامات مختص ہیں،ناصر باغ، موچی گیٹ باغ، مینار پاکستان، دہلی دروازہ سے ملحقہ پارکنگ ایریاز مختص ہیں،ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 5 ڈی ایس پیز،41 انسپکٹرز موقع پر موجود ہیں جبکہ97 لیڈی وارڈنز،5 سو سے زائد وارڈنز، 16 فوک لفٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔

سی ٹی او  نےوارڈنز کو ڈیوٹی کےعلاوہ مشکو ک افراد، لاوارث اشیاء پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،شاہدرہ سے آنیوالی ٹریفک کو آزادی فلائی اوور سے سٹیشن بھجوایا جا رہا ہے،شہری سہولت کیلئے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر کال کرسکتے ہیں،آزادی فلائی اوورسے بھاٹی چوک آنیوالی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے،مال روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو کچہری چوک سے آؤٹ فال سگیاں،سرکلرروڈ کی ٹریفک کوشاہ عالم چوک سے میوہسپتال بھجوایا جا رہا ہے.

موری گیٹ کی جانب بھاٹی چوک سڑک مکمل طور پر بند ہے جبکہ کچہری چوک سےکربلا گامے شاہ لوئر مال روڈ اورپانی والا تالاب کی جانب سےرنگ محل،چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر خان،مستی گیٹ، ٹرن شاہی قلعہ اور علی پارک کی جانب سے ٹیکسالی سڑک بند ہے۔

مزیدخبریں