(سٹی42) یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر میٹروبس سروس کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور یوم علیؑ کے موقع پر میٹروبس سروس کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد میٹروبس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چل رہی ہے، میٹروبس اتھارٹی کاکہناتھاکہ یہ فیصلہ باہمی مشاورت اور ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس بند رہے گی۔
میٹروبس اتھارٹی کا مزید کہناتھاکہ کل سےمیٹروبس سروس مکمل بحال ہوجائے گی اورشاہدرہ سے گجومتہ تک چلے گی۔