شادباغ: زمین کے تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم، 8 افراد زخمی

27 May, 2018 | 11:35 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عابدچوہدری: شادباغ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، زمین کے تنازعہ پر پولیس کی موجودگی میں اینٹیں چل گئیں۔ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شادباغ کے علاقے بمبے جھگیاں میں زمین کے تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم ہو گیا ۔ جھگڑا اس وقت ہوا جب مہر ناصر نامی گروپ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سٹے آرڈر لیکر موقع پر پہنچا۔اس پر وہاں پہلے سے موجودساجد اور اسکے ساتھیوں نے مہر ناصر پر دھاوا بول دیا۔ دونوں اطراف سے اینٹیں چلائی گئیں جس سے مہر ناصر گروپ کے 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول فوٹیج میں بھی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں فریقین کو اینیٹوں کے وار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہےپولیس نے تشدد کرنے والوں کی بجائے زخمیوں کو ہی حراست میں لیا ہے۔

مزیدخبریں