یوای ٹی:رجسٹرار محمد آصف کے خلاف کرپشن کیس پر محکمانہ کمیٹی قائم

27 May, 2018 | 08:25 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعود بٹ:یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں رجسٹرار محمد آصف کے خلاف مبینہ کرپشن کے معاملے پر محکمانہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اینٹی کرپشن اور ہائی کورٹ میں شکایت دائر کی گئی تھی۔

کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری تنویر جبار کنونیئر اور رجسٹرار ایجوکیشن یونیورسٹی منظور اختر ممبر مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی سابق لیب اسسٹنٹ غلام حسین کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کرے گی۔ رجسٹرار محمد آصف کے خلاف نیب، اینٹی کرپشن اور ہائی کورٹ میں شکایت دائر کی گئی تھی۔

اس خبر کو بھی لازمی پڑھیں:یو ای ٹی میں موٹرسائیکل چوری کی واردات، سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی
کمیٹی 2013-14 کے درمیان آڈٹ پیرا نمبر 13142 رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی غیر قانونی تقرری کا جائزہ بھی لے گی۔ کمیٹی کو اپنی سفارشات دو ہفتے میں محکمے کو جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں