آل پاکستان منی مزدہ ایسوسی ایشن کااجلاس، کسٹمز کے خلاف شکایات زیرغور

27 May, 2018 | 06:23 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان ںقوی:آل پاکستان منی مزدہ ایسوسی ایشن کے اجلاس کا انعقاد، ٹرانسپورٹرز نے کسٹمز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، جنرل سیکرٹری تنویراحمد جٹ کاکہنا ہے کہ کسٹمز حکام بلاجواز گاڑیاں پکڑ کرویئرہاؤس کے طورپراستعمال کرتےہیں، بیٹریاں اور تیل چوری ہونا بھی معمول بن چکا ہے۔

آل پاکستان منی مزدہ ایسوسی ایشن کا اجلاس گجومتہ کے علاقہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شریک گڈز ٹرانسپورٹرز نے کسٹمز کے خلاف شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔ جنرل سیکرٹری تنویراحمد جٹ نے کہا کہ کسٹمزحکام کے پاس سامان رکھنے کیلئے مناسب انتظام نہیں ہے۔ تنویراحمد جٹ نے کہاکہ سمگل شدہ سامان ضرور ضبط ہونا چاہیئے،لیکن گاڑیاں نہیں پکڑی جانی چاہیئے،کیونکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز سامان کی کسٹمز کلیئرنس دستاویزات چیک کرنے کےمجاز نہیں ہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز کا عملہ گاڑیاں چھوڑنے کیلئے بھاری بھرکم رقم وصول کرتاہے۔

جنرل سیکرٹری منی مزدہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ پچیس روز قبل ہڑتال رکوانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے تاحال ٹرانسپوٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک بھی اجلاس نہیں بلایا ہے۔ اجلاس میں ملک نواز اعوان ، امتیاز اعوان، راؤ طاہر، شوکت علی سیفی،استاد فلک شیر،عادل سندھی،محمد اشرف،فقیرحسین،علی رضا جٹ سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز موجود تھے۔

مزیدخبریں