عثمان خان: منہاج یونیورسٹی کی طالبات کے اہلخانہ کی پریس کانفرنس، والدین کا کہنا ہے کہ جن بچیوں کی غلطی ہے انکو سزا دیں، ہوسٹل بند کر دینا مناسب نہیں، خرم نواز گنڈا پور کا رویہ بچیوں کیساتھ ٹھیک نہیں تھا، انتطامیہ بچیوں کے مستقبل سے نہ کھیلے۔
یہ خبربھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ کس کو بنائیں؟ شہباز شریف بڑے بھائی کے پاس پہنچ گئے
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق منہاج القرآن کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے والدین کا کہنا تھا جن بچیوں کی غلطی ہے انکو سزا دیں لیکن سب کے ساتھ یہ سلوک کرنا ٹھیک نہیں، اگر کسی کا مسئلہ ہے تو ڈسپلن کے مطابق حل کیا جائے۔ داخلہ کے وقت فیسیں لی جاتی ہیں، سارے بقایہ جات ادا کئے جاتے ہیں۔
والدین نے مزید کہا کہ ہوسٹل کو ایسے بند کر دینا مناسب بات نہیں ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ خرم نواز گنڈا پور کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، بچیوں کی عزت اور احترام کرنا چاہئیے، ہم کسی کی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتے، نہ ہی ہم بچیوں کی نشستیں کینسل کرانا چاہتے، انتظامیہ مسئلہ کا حل کرنے کے لئے جب بھی بلائے گی ہم آئیں گے۔